کشمیر کی سیاست کے حوالے سے شیخ رشید نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15بار وفاقی وزیر بنا کبھی مالی کرپشن کا الزام نہیں لگا،آج سے آزادکشمیر کی سیاست میں حصے لینے کا اعلان کرتا ہوں،لال حویلی غریبوں اور عام افراد کی سیاست کی علامت ہے،امریکہ کواڈے نہ دینے کے حوالے سے قوم عمران خان کے ساتھ ہے،آٹے چینی اور دال کا ریٹ بتانے پر کابینہ میں مذاق اڑایاجاتاہے،

پاکستان میں امن افغان امن سے مشروط ہے،افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں،ایران بارڈر پر 40فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں،افغان بارڈر پر بھی 88فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں ،وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلیں گے،واحد وزیر ہوں جو کابینہ میں آٹے چینی کی قیمت بتاتاہوں،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں، تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، کشمیر کے الیکشن بعد ملک کے سیاسی حالات مزید بہتر ہوں گے۔

چینی تعلیمی اداروں کے پاکستانی طلبا کی مشکلات، شیخ رشید میدان میں آ گئے

شیخ رشید حد میں رہیں،مریم کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا،رانا ثناء اللہ

مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شیخ رشید کا ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا اعلان، کہا زندگی پرکتاب لکھ دی،مارکیٹ میں کب آئیگی،بتا دیا

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، قومی مفاد میں حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔

Shares: