وزراء کی سینیٹ سے غیر حاضری،چیئرمین سینیٹ برہم،اپوزیشن کے نعرے

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سےجوابات نہیں دئیے گئے ،سوال کا جواب نہ ملنے اورمتعلقہ وزیرکی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزارت داخلہ بتائیں کہ جواب کیوں نہیں آیا، آج متعلقہ وزیر سے خود بات کروں گا،متعلقہ سوال کا جواب وزیرداخلہ شیخ رشید نے دینا تھا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ تحریری سوالات کے جواب کیوں نہیں آتے؟ سینیٹ گیلری میں سرکاری افسران کی عدم موجودگی پر بھی صادق سنجرانی نے اظہار برہمی کیا ،صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ میں سیکریٹریز کو ایوان کی گیلری میں دیکھوں، چیئرمین سینیٹ نے علی محمد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمانی امور کے وزیر ہیں، افسران کیوں موجود نہیں؟ آئندہ اجلاس میں سیکرٹریز موجود ہوں،اجلاس میں ایف بی آر کے افسر کے علاوہ کوئی موجود نہیں،

وفاقی وزیرفواد چودھری نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ٹی وی کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کررہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے سرکاری ٹی وی میں اکثر بھرتیاں میرٹ سے ہٹ کرکیں،سرکاری ٹی وی کو ایچ ڈی کررہے ہیں ،سرکاری ٹی وی میں اصلاحات لارہے ہیں ،

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے نعرے لگائے ،چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو نعرے لگانے سے روک دیا ،چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ آپ بات کریں لیکن ایوان میں نعرے نہ لگائیں، شیری رحمان نے کہا کہ نامناسب زبان بولنے والے وزیر آزاد کشمیر پہنچے ہیں،وزیر نے ہمت کیسی کی کہ کہیں کہ بھٹو غدار ہیں یہ غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والے کون ہوتے ہیں؟

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ملک کو آئین دینے والوں کو غدار کہا گیا ،فواد چودھری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر بریک تھرو ہوا ہے،عید کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہونگے،

Shares: