این سی او سی اجلاس،عید الا ضحیٰ سے متعلق ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں عید الا ضحیٰ سے متعلق ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پھیلاو کا بھی جائزہ لیا گیا این سی او سی نے حکومت کی جانب سے کوروناکا پھیلاو روکنے کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا بلتستان میں 500 آکسیجن سلینڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا .گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ھوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ھوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کیا گیا ہے .
قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو دنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی سطح پر فیصلے کیے جاتے ہیں، امتحانات لینے کا متفقہ فیصلہ تھا۔ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا، سپلیمنٹری امتحانات ضرور ہوں گے این سی او سی ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کردیں گے۔
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب