باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے افغان حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ افغان حکومت 6 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ختم ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان تیزی سے افغانستان پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں طالبان صوبائی دارلحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں افغان فورسز کی توجہ کابل کے دفاع اور اسٹراٹیجک علاقوں کو محفوظ رکھنے پر مرکوز ہے۔ اہم انفراسٹرکچر میں بھارت کی مدد سے تعمیر کردہ ڈیم اور بڑی شاہراہیں شامل ہیں۔
امریکی انٹیلیجنس اداروں نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے محدود جگہوں پر توجہ مرکوز کرنے سے افغان عوام میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ حکومت نے انہیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا
افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی فوجی ضرورت ہے کیونکہ افغان فوج صوبائی دارالحکومتوں کو کھونے کا متحمل نہیں ہوسکتا .
امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے امریکی افواج کے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا کے بعد ہی طالبان نے افغانستان کے زیادہ سے زیادہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کردیا ہے پینٹاگان نے کہا ہے کہ طالبان نے ادھے سے زیادہ افغانستان کے ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے۔ امریکی عہدی داروں نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی انٹیلیجنس اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ افغان حکومت چھ مہینے سے بھی کم عرصے میں ختم ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے افغانیوں کو خصوصی ویزے جاری کرنے کی منظوری دے امریکا کی مدد کرنے والے 8 ہزار افغان باشندوں کو خصوصی ویزے جاری کئے جائیں گے، امریکا کی مدد کرنے والوں کو طالبان کی جانب سے مارے جانے کا خطرہ ہے، پینٹا گون کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی مدد کےلئے حملے جاری رکھیں گے،طالبان پرفضائی حملہ افغان فورسز کی مدد کے لئے کیا گیا،
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد
بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ