اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں-

باغی ٹی وی : اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

انہوں نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔

ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

اداکارہ نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کورونا ویکسین لگوائیں کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

اداکارہ نے کہا حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں-

پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Shares: