موسم کی خرابی، طیارہ تباہ، تمام مسافروں کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ایک اور طیارہ حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد چل بسے ہیں
طیارہ حادثے کا واقعہ امریکہ میں پیش آیا ، الاسکا میں موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے 5 مسافروں سمیت ایک پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے،خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحتی جہاز جے ہاک MH-60 Jayhawkجنوبی الاسکا میں سیاحوں کو سیاحتی مقام پر لے جا رہا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ تباہ ہو گیا،
ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کوسٹ گارڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کہ طیارے کی ایمرجنسی اسٹیٹس لائٹ رات تقریبا 11.20 بجے ایکٹو ہوئی تبھی طیارہ مسٹی جوڈرز نیشنل یادگار کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ کوسٹ گارڈ فورس کو طیارہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں کو بھیجا گیا جنہوں نے موقع پر جا کر بتایا کہ طیارے میں سوار سب افراد کی موت ہو گئی ہے
کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے کے وقت، جگہ پر دھند چھائی تھی اور ہلکی بارش بھی ہو رہی تھی۔ اس دوران ہوا تھوڑی تیز تھی اور وزیبلٹی صرف 2 میل ہی تھی۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز اور کوسٹ گارڈ نے مل کر سرچ آپریشن شروع کیا تھطیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے