کرپشن سے متعلق تمام الزامات جھوٹے،لاکھوں ڈالر لے جانے کے الزام پر اشرف غنی کا بڑا اعلان

0
101

کرپشن سے متعلق تمام الزامات جھوٹے،لاکھوں ڈالر لے جانے کے الزام پر اشرف غنی کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا افغانستان چھوڑنے کا مقصد امن وامان کی صورتحال تھی

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان شہر کے اندر داخل ہوگئےتھے،خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا.افغان عوام کے ساتھ ہوں اور ان کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے .زندگی کے 20سال افغان عوام کی خدمت میں وقف کیے افغانستان چھوڑا تو لاکھوں ڈالر ساتھ لینے کا الزام لگایا گیا، ڈالر باہر لے جانے اور کرپشن سے متعلق تمام الزامات جھوٹے ہیں ،افغان صدر کی حیثیت سے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جنگ لڑی کابل چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔

اشرف غنی 15 اگست کو کابل سے روانہ ہوئے تھے اور روسی سفارت خانے کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں لاکھوں ڈالر لے گئے تھے، لیکن اشرف غنی نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے قریبی ساتھیوں کے اثاثوں کا احتساب کرنے کے لیے تیار ہیں اور اقوام متحدہ یا دیگر اداروں کی جانب سے آزاد انکوائری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

وزیرداخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اوقات بھول جاؤں،،بارڈرپرجاوَں گا، شیخ رشید

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد سابق صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے ان کے فرار کے بعد رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوئے تاہم تاجک وزارت خارجہ نے تردید کی تھی۔

Leave a reply