عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

0
168

کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی زریں غزل کے مطابق گزشتہ روز عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کا طویل سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں عمر شریف کی طبیعت بہتر اور سفر کرنے کے قابل ہونے کی امید ہے زریں غزل کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے عملے نے کراچی میں مزید زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے رکنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز انہیں کم از کم 24 گھنٹے یہاں رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر

زریں غزل کے مطابق اگر ایئر ایمبولینس واپس چلی گئی تو وہ عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا منتقلی کے لیے واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی ادا کیا ہوا پیسہ واپس ملے گا۔

اہلیہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس دوبارہ کال کرنے کی صورت میں انہیں نئے سرے سے ادائیگی کرنا ہوگی انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور آن کال انٹرنیشنل کو ایئر ایمبولینس کو کم ازکم 24 گھنٹے تک یہاں رکنے کا کہیں تاکہ وہ عمر شریف کو امریکا لے جائیں۔

زریں غزل کے مطابق ایئر ایمبولینس ویسے بھی فیس کی ادائیگی کے بعد کئی دن کی تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔

دوسری جانب عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کردی گئی ہے کیونکہ شہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج عمر شریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلے 48 گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب ایئرایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی ہے ایئرایمبولینس فلپائن سے پاکستان روانہ ہوئی تھی سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیرایمبولینس کولینڈنگ کی خصوصی اجازت دے رکھی تھی۔

عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہرڈاکٹراورپاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمرشریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں اوروہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن ہسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگـ‘ کے ذریعے علاج کیا جائے گا اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے-

حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

Leave a reply