لیڈی ڈاکٹرکے قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار، کیا اہم انکشاف

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر خولہ احمد خاں کے قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے

پریس کانفرنس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) منصور امان اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر شارق جمال خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں محمد ایاز اور محمد بلال شامل ہیں،ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرلیڈی ڈاکٹرخولہ احمد خاں کو قتل کیا تھا،دونوں گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں اورسنگین مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھےڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ رانا زاہدحسین نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

 

قبل ازیں ڈیفنس اے میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پرخاتون ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈیفنس اے پولیس نے واردات کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا خاتون ڈاکٹر قتل کے مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گردن میں لگنے والی گولی خاتون کی موت کی وجہ بنی،شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں، ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی قتل کی تمام پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں

گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا تھا عینی شاہدین نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر اپنی دوست کو مل کر گھر واپس جا رہی تھی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فوالہ ولد ڈاکٹر بشارت ڈیفنس فیز ون کی رہائشی تھی۔ مقتولہ ڈاکٹر گاڑی پر اپنی دوست کو Z بلاک 44/1 سے مل کر واپس آ رہی تھی

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

Shares: