نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے عمران خان

0
101

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی۔

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے وفد نے وزیر اعظم کو سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے لیے اقدما ت اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے جبکہ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔ یہ کمیشن آف شور کمپنیوں کے سرمائے کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے نمائندے بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

Leave a reply