نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے،شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے،ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرڈیننس سے قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے ،آئی ایم ایف کی شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں ،حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے نیب متنازعہ قانون میں آرڈیننس سے 18ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے ،سیاہ آرڈیننس جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی کی طرف قدم ہے،متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھننے نہیں دے گی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے،ڈالر ایل این جی،مہنگائی بے روز گاری بلند ترین سطح ،پر حکومت کے پاس حکمت عملی نہیں، ڈالر، ایل این جی، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو قوم کو مہنگی ایل این جی سے بچایا جا سکتا تھا

قبل ازیں ن لیگ نے نیب کے مجوزہ آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان نیب کے مجوزہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتا ہے، یہ کالا قانون ہے،حکومت اپنے انتقامی ایجنڈے کی تکمیل کےلیے یہ آرڈیننس لے کر آئی ہے،چیئر مین نیب کو گھر جانا چاہیے، ن لیگ متنازعہ آرڈیننس کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی،مسلم لیگ(ن) نیب آرڈیننس کو ہر قانونی فورم پر چیلنج بھی کرے گی

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق صدر کو 4 سالہ مدت مکمل ہونے پردوبارہ چئیرمین نیب کو تعینات کرنے کا اختیار مل گیا ہے،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےلیے قائم کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی تجویز دی تھی۔

@MumtaazAwan

پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

Shares: