وکیل اور اسکی اہلیہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

0
50

وکیل اور اسکی اہلیہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ایک ماہ قبل شوکت علی خان ایڈوکیٹ اور اسکی اہلیہ کو خویشگی پایان روڈ پر اسکے مخالفین نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔جسکی رپورٹ شوکت علی خان ایڈوکیٹ کے بھتیجے شجاعت خان نے درج کروائی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کرنے کے ہدایات جاری کئے۔وکیل اور اسکے اہلیہ کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے SP انوسٹی گیشن خان خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔سلیم خان اور اسکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے اور پشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ملزم ظفر ولد سید غلام ساکن خیشگی پایان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ وکلاء براداری کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔انشاءاللہ وکیل قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

قبل ازیں نامعلوم مسلح ملزمان نے ٹانک کے نواحی علاقہ منزئی سے تین نوجوانوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا جسکی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس تھانہ شہید مرید اکبر میں کی گئ۔ وقوعہ کی حساسیت کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے اغواء کاروں کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مغویان کی بہ حفاظت بازیابی کیلئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر انعام خان گنڈہ پور کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پوری رات اغواء کاروں کی تلاش جاری رکھتے ہوئے بتائے گئے علاقے کا محاصرہ جاری رکھا اور آج علی الصبح اغواء کاروں نے اپنے گرد پولیس کے محاصرے کی خبر پاتے ہی قریبی جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جسکے دوران 1 اغواء کار گلزار عالم ولد طمیہ گل قوم بیٹنی سکنہ کڑی پک کو 1 عدد کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیاگیا جبکہ باقی اغواء کار پولیس پارٹی کے خوف کیوجہ سے قریبی جنگلات کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے سرچ جاری ہے جو بہت جلد گرفتار ہو جائنگے۔ تینوں مغویان مبارک شاہ ولد حاجی گلاب، عبداللہ ولد میر صاحب جان اور حکمت اللہ ولد محمدامین ساکنان منزئی کو پولیس پارٹی نے 15 گھنٹوں کے اندر اندر بہ حفاظت بازیاب کرالیا۔

خیبرپختونخواہ پولیس کی اس بہترین اور بروقت کارروائی کو عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی اور منزئی کے علاقہ کے مشران اور عوام نے ڈی پی او آفس ٹانک آکر خیبرپختونخواہ پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اور آئی جی خیبرپختونخواہ، آر پی او ڈیرہ ریجن اور ڈی پی او ٹانک اور انکی ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور انکو سنہرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی رات بھر کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمارے بچے بہ حفاظت بازیاب ہوئے اور سماج دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑی جس پر ڈی پی او ٹانک نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیلئے جرائم پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے آئندہ بھی انشاءاللہ جرائم کی روک تھام میں کامیابیاں ملیں گی۔ آخر میں انہوں نے اس کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply