پاکستان میں کرونا کیسزمیں کمی،چوبیس گھنٹے میں 20 اموات

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے مزید 20 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 300 ہو گئی ہے، پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 640 ہو گئی ہے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 603 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 12لاکھ 11ہزار 710 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ،پنجاب میں 4لاکھ 38ہزرا 133، سندھ میں 4لاکھ 66ہزار 154، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 950، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 504 اور بلوچستان میں 33ہزار 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 406 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 370افراد کورونا سے متاثر ہوئے

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

@MumtaazAwan

قبل ازیں این سی او سی نے ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس مقصد کیلئے سکولوں میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کو باآسانی ویکسین لگائی جا سکے

پنجاب کے 36 اضلاع کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی پنجاب میں مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے ،پنجاب بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن معمولات زندگی بحال رہیں گے،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی،ویکسی نیٹڈ افراد رات 12بجےتک ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جا سکتے ہیں،آؤٹ ڈور ڈائننگ میں بھی رات 12بجے تک ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی

Leave a reply