کلثوم نوا ز کیخلاف نا اہلی کی درخواست ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوا ز کیخلاف نا اہلی کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے نا اہلی کی درخواست مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے پر خارج کی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزارسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست 283 دن زاہد المعیاد ہے، درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میرا ذاتی نہیں، مفاد عامہ کا کیس ہے جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت زائد معیاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی،کلثوم نواز کی نا اہلی کے لیے بسمہ نورین نے دائر کی تھی

درخواست میں وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزار بسمہ نورین نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کلثوم نواز کرمنل ریکارڈ رکھتی ہیں، وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پوری نہیں اترتیں، این اے 120 میں کلثوم نواز کی الیکشن مہم میں مریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کیے ، کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں، اس لیے عدالت انہیں نا اہل کرے ۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز وفات پا چکی ہیں، انکی وفات لندن میں ہوئی تھی تا ہم تدفین پاکستان میں ہوئی، کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں انکے بیٹوں نے بھی شرکت نہیں کی تھی، نواز شریف کی نااہلی کے بعد 2017 میں کلثوم نواز نے این اے 120 سے انتخابی معرکہ بھی جیتا۔ اسی دوران کینسر کے موذی مرض کا شکار ہونے پر کلثوم نواز علاج کے لیے لندن لے جایا گیا جہاں وہ 11 ستمبر 2018 کو خالق حقیقی سے جا ملیں ،12 اکتوبر1999 کو نواز حکومت کا تختہ الٹ گیا تو شریف خاندان کے مرد پابند سلاسل ہوئے۔ اس وقت کلثوم ہی تھیں جو سیاسی میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہوئیں اور اپنے شوہر کی رہائی کے لئے منظم تحریک چلا کر بڑے بڑے سیاست دانوں کو حیران کر دیا

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر

 

Shares: