قومی سلامتی اجلاس ،دعوت نامے جاری، ن لیگ نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر کو ہوگا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا، 78 اراکین پارلیمنٹ کودعوت دی گئی پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی اجلاس میں وفاقی کابینہ اور اپوزیشن کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے چاروں وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کوبھی دعوت دی گئی ہے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں مشیر قومی سلامتی، داخلہ، خارجہ، دفاع اور سیکریٹری امور کشمیر بریفنگ دیں گے افغانستان کی صورتحال اورکالعدم جماعت کے معاملے پر بھی بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی اجلاس میں عسکری قیادت اراکین کے سوالوں کا جواب بھی دے گی فاقی وزراء پرویز خٹک، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کے مشیر بابراعوان اور معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل سے مولانا اسعد محمود اور مسلم لیگ ق سے چودھری طارق بشیر چیمہ، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کر لیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کر لیے گئے ہیں

قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ایک تحریک منظور کی جس میں پیر کو قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ کیلئے ایوان استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تحریک ، وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے پیش کی گئی ،قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،شہبازشریف نے اخترمینگل،آفتاب شیرپاو اورایمل ولی خان کو بھی ٹیلیفون کیا ہے صدر مسلم لیگ ن کا انس نورانی اور ڈاکٹرمالک بلوچ سے بھی رابطہ ہوا ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب آرڈیننس پر مشاورت کی گئی مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ،اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عوام مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن جائے گی،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی قیادت کریں گے شہباز شریف قومی سلامتی کی کمیٹی میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ نیشنل سیکورٹی میں کیا تبدیلیاں ہوئیں اس پر بات ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاسوں میں ن لیگ پہلے بھی شرکت کرتی آئی ہے

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

اگر ٹیکس لیتے تو پٹرول کی قیمت 180 ہونی تھی،وزارت خزانہ

Shares: