سندھ ہائیکورٹ میں جعلی اکاونٹس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
سابق صدر آصف زرداری کے شریک ملزم علی حسن زرداری کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی، جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ شواہد کا جائزہ لے کر 3 ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے، تفتیشی افسر نے کہا کہ علی حسن زرداری ملک سے باہر چلا گیا تو خدشہ واپس نہیں آئے گا، علی حسن زرداری آصف زرداری کا جعلی اکاونٹس کیس میں شریک ملزم ہے،
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی ,آصف علی زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کیں آصف علی زرداری نے پارک لین اور میگا منی لاندرنگ ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی بریت کی استدعا کردی ،عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور 18 نومبر تک جواب طلب کر لیا،نیب نے موقف اپنایا کہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، جج احتساب عدالت نے کہاکہ نئے آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن نہ ہونے سے کام متاثر ہورہا ہے، توشہ خانہ ریفرنس میں بھی آصف علی زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں
نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست بریت کی مخالفت کر دی، نیب نے جواب دیا کہ آصف زرداری کی درخواست حقائق پر مبنی نہیں،نیب کے پاس آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، آصف زرداری کیخلاف تحقیقات قانون کے مطابق کی گئیں،آصف زردادی کیخلاف کیس میں کوئی بددیانتی شامل نہیں،آصف زرداری کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ملزم ٹرائل کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،ریفرنس میں 22 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،احتساب عدالت آصف زرداری کی درخواست بریت مسترد کرے،
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف