یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت سالانہ 3 لاکھ اموات

0
153

ہر سال یورپ میں تین لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث قبل از وقت موت کا شکار ہو جاتے ہیں-

باغی ٹی وی : یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث یورپ میں ہونے والی اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی کے بعد بھی فضائی آلودگی سالانہ 3 لاکھ افراد کی جان لے لیتی ہے اگر یورپی یونین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی کی ہدایات پرعمل کرتی ہے تواموات کی تعداد نصف ہو سکتی ہے۔

یورپی یونین کے مطابق آئندہ سال کے لیے فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کا تخمینہ کم کیا گیا ہے کیونکہ یورپ اور پورے براعظم میں ہوا کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے ننھے ذرات پھیپھڑوں میں داخل ہو کر 1990 کے اوائل میں یورپ میں 10لاکھ لوگوں کی جان لے لیتے تھے 2005میں قبل از وقت اموات کی یہ تعداد نصف سے کم ہو کر 4لاکھ 50ہزار تک آگئی۔2019میں پولینڈ میں فضائی آلودگی کے باعث 39 ہزار اموات ہوئیں جو فی کس آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ تھیں۔

دل کی بیماری اور فالج کی وجہ سے زیادہ تر قبل از وقت اموات کا ذمہ دار فضائی آلودگی کو قرار دیا جاتا ہے اس کے بعد پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے بچوں میں، ماحولیاتی آلودگی پھیپھڑوں کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔سانس کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے اور دمہ کو بڑھا سکتی ہے۔

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

واضح رہے کہ آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
آلودگی
جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں-

Leave a reply