کیپٹن ر صفدر کے بھائی کے وکیل کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کیپٹن ر صفدر کے بھائی کے وکیل کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی میں جائیداد تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی

کیپٹن (ر) صفدر کے بھائی سجاد اعوان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش نہ ہوئے سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر اعظم نذیر تارڑ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ،سپریم کورٹ نے کہا کہ جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے میں جمع کرائی جائے،اعظم نذیر تارڑ اس سے قبل تین بار التوا مانگ چکے ہیں،آج بغیر اطلاع کے وکیل سمیت دوسرے فریق میں سے کوئی پیش نہیں ہوا،چاہتے ہیں اعظم نذیر تارڑ معاونت کریں اس طرح کے رویہ کی حمایت نہیں کریں گے، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے کیس چل رہا ہے اس کو مزید لٹکانا نہیں چاہتے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی معاملہ حساس نہیں ہوتا سب معاملات ایک جیسے ہوتے ہیں، معلوم ہے کہ شکایت کنندہ میں سے ایک ممبر قومی اسمبلی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں پارٹیوں کی انا کا ہے، وکیل اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ مانسہرہ بار اور بار کونسلز کی متفقہ قرارداد پر سابق جج اعجاز افضل کے بھائی انجوائے کر رہے ہیں،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آنکھیں بند کرنے سے مسئلے ختم نہیں ہو جاتے، وکیلوں کے خلاف کچھ آئے تو بار کونسلز کھڑی ہو جاتی ہیں، صحافیوں کے خلاف مقدمات ہوں تو صحافتی تنظیمیں آجاتی ہیں کہ مقدمہ واپس لو،میں بطور جج اور میرے بچے قانون سے بالاتر نہیں ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الزام یہ بھی ہے کہ زمین پر قبضے کے لیے اثرورسوخ استعمال کیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے سجاد اعوان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کے خلاف مقدمات ہوں تو صحافتی تنظیمیں آجاتی ہیں کہ مقدمہ واپس لو،سپریم کورٹ

Comments are closed.