اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبارہی ہے قائمہ کمیٹی میں انکشاف
رکن کمیٹی حامد حمیدنے طالبات سے زیادتی کامعاملہ اگلے اجلاس میں لانے کاعندیہ دے دیا
کمیٹی نے اجلاس میںنہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کوسمن کرنے کافیصلہ کرلیا
کمیٹی نے وائس چانسلر بہاولپورکو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی
کمیٹی نے اسلام آباد ومن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کردیے،
کمیٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی

اسلام آباد(محمد اویس ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت میں انکشاف ہواہے کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹل میں رہنے والی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے مگر یونیورسٹی معاملہ دبارہی ہے رکن کمیٹی حامد حمیدنے طالبات سے زیادتی کامعاملہ اجلاس میں لانے کاعندیہ دے دیا۔ کمیٹی نے اجلاس میںنہ آنے پر وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کوسمن کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے وائس چانسلرکو دفتری کام سے روکنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے اسلام آباد ومن یونیورسٹی بل اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی پاس کردیے،کمیٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مہناز اکبر عزیز کی سربراہی میں سب کمیٹی بنادی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفنی تربیت کا اجلاس چیئرمین میاں نجیب الدین اویسی کی سربراہی میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میںلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن ک ماتحت کرنے کا معاملے اٹھاتے ہوئے رکن کمیٹی مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ کئی اساتذہ آج سے احتجاج پر چلے گئے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ قدم ایک بہتر مستقبل کا جانب ایک کوشش ہے، پہلے آرڈیننس پڑھ تو لیں پھر دیکھیں،ملازمین کی مراعات اور تنخواہیں وہی رہیں گی۔مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر مس انفارمیشن کو روکنا چاہئے۔ وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کمیٹی نے شدید برہمی کااظہارکیا۔کمیٹی رکن فاروق اعظم ملک نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں7ارب کی بے ظابطگیوں کا معاملہ ہے، 10 ہزار طلبا ء کی حد تھی لیکن اس نے 60 ہزار بچوں کو داخلہ دے دیا وی سی کمیٹی میں نہیںآتا تو اس کو کو گرفتار کرنا چاہیے۔کمیٹی رکن صداقت عباسی نے کہاکہ وی سی کوایک ہفتہ کا وقت ملنا چاہئے جس پر رکن کمیٹی فاروق اعظم ملک نے کمیٹی میںشدید احتجاج کیا۔ کمیٹی رکن مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ یہ مسئلہ آج سے نہیں تین ماہ سے ہے، یہ مسئلہ تقریبا ہر یونیورسٹی کا ہے۔کمیٹی رکن علی نواز اعوان نے کہاکہ وی سی اپنے آپ کو وزیر اعظم کے عہدے کے برابر سمجھتے ہیں، وی سی یا یہاں موجود یونیورسٹی کے نمائندے کو تین دن کے لئے جیل بھیجیں۔کمیٹی رکن عندلیب عباس نے کہاکہ ایسے افراد کو لٹکایا جانا چاہیے،یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ وی سی کمیٹی اراکین کو فون کر کے کہتے رہے ہیں کہ معاملہ ختم کردیں،ان کو سمن کیا جانا چاہیے اور دفتری کام سے بھی روکا جائے،کمیٹی نے وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی عدم حاضری پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلربہالپور یونیورسٹی کے سمن جاری کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک وی سی بہاولپوریونیورسٹی کو کمیٹی میں لایا نہیں جاتا تب تک کسی بھی قسم کی تدریسی و غیر تدریس سرگرمی وی سی نہیں کریں گے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف کرتے ہوئے کمیٹی رکن حامد حمید نے کہاکہ ہاسٹل میں مقیم طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں،یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی، میں یہ معاملہ اگلے اجلاس میں بھی لے کر آئوں گا ۔مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہیں نارووال یونیورسٹی میں 22 نومبر سے احتجاج جاری ہے اور تدریسی عمل بھی رکا ہوا ہوا ہے، ابھی تحقیقات نہیں ہوئیں تو اتنے مسئلے ہیں، جب ہونگی تو کیا ہوگا۔ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کمیٹی کوبتایاکہ یونیورسٹی میں 40 فیصد طلبا سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیںیونیورسٹی میں تمام معذور طلبا مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں یونیورسٹی میں تین نئے ہاسٹل بنانے جا رہے ہیں۔پاکستان ہنگری سکالرشپ پروگرام کا معاملہ پر مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سکالرشپس کے معاملہ پر خاطر خواہ کام نہیں کر رہی،ہنگری کی کاوشوں کو سراہنا چاہئیے۔علی نواز اعوان نے کہاکہ ہنگری کی حکومت سکالرشپس کا نمبر بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔کمیٹی نے ایچ ای سی کی کارکردگی پر سب کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کی کنوینر مہناز اکبر عزیز ہونگی کمیٹی ایچ ای سی کے زیر انتظام یونیورسٹیوں کے معاملات دیکھے گی

یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

Shares: