متحدہ عرب امارات کا 50واں قومی دن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس گزشتہ دنوں دبئی میں منایا گیا –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا مشترکہ تقریب میں پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب کے پہلے حصہ میں متحدہ عرب امارات کا 50 واں نیشنل ڈے منایا گیا جس میں شرکائے تقریب نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
فوٹو : سوشل میڈیا
متحدہ عرب امارات کا قومی دن،حکام کا شہریوں کو اسپیشل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
دونوں تقاریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے یو اے ای کے شیوخ اور عوام کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس نے ہمیں کام کرنے اور رہنے کے لیے پرسکون فضا اورماحول فراہم کیا ہے لہٰذا ہمیں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان
دوسری جانب پی پی پی کے کارکنوں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی پی پی پی کے عہدیداران و اراکین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں قائم ہونے والی پی پی پی اب ایک تناور درخت بن گئی ہے جس کی عمر 54 سال ہوگئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کی 54 سالہ دوستی قابل مثال ہے پیپلزپارٹی اور عوام الناس لازم و ملزوم ہیں پیپلزپارٹی کا ووٹر آج بھی اپنی جگہ پر پکا ہے اور پیپلزپارٹی پر اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی اور ورکرز کی دوستی لازوال ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پی پی پی برسر اقتدارآکر ایک بار پھر غریب عوام کی خدمت کرے گی۔