وطن سے محبت زندہ بار :اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

0
36
عرب امارات

ابو ظہبی :وطن سے محبت کا یہ بھی ایک انداز ہے:اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر 50 گھنٹے کیلئے 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے ہے ،

ادھر اتحاد ایئرلائنز کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دن کی مناسبت سے بہت سے ٹکٹ کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوتی ہیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔

ادھر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل،اس پرمسرت موقع پرسینٹورس مال کی انتظامیہ کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی میزبانی کا شاندار اعزاز حاصل ہوا جو متحدہ عرب امارات کے شاندار 50 سال اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا جشن منانے کے لیے دکھائی گئی، ایچ ای حماد عبید ابراہیم الزابی(متحدہ عرب امارات کے سفیر)تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کا افتتاح سینٹورس کے ایچ ای اور سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے کیا۔

ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سردار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سردار یاسر الیاس نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ 50 سالوں کی خوبصورت تاریخ کو یاد کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کا ذکر کیا۔ متحدہ عرب امارات ایک برادر ملک رہا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 

Leave a reply