کیا کسی نے احمد نورانی کواپنی بیوی کوطلاق دینے پرمجبورکیا یا عنبرین فاطمہ نے خود خلع لیا:نئی کہانی آگئی

0
39

لاہور:کیا کسی نے احمد نورانی کو اپنی بیوی کوطلاق دینے پرمجبورکیا یا عنبرین فاطمہ نے خود خلع لیا ،نئی کہانی آگئی ،اطلاعات کے مطابق صحافی عنبرین فاطمہ نے اپنے شوہر احمد نورانی سے خلع لینے کے لیے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ اسی سلسلے میں‌ گزشتہ دنوں عنبرین فاطمہ اور ان کے ننھے بچوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ احمد نورانی نے یہ کہا تھا کہ اس حملے کا تعلق ان کی جسٹس ر ثاقب نثار کے بارے میں اس خبر سے نہیں ہے جس نے گزشتہ دنوں کافی کہرام مچایا تھا۔’

 

 

 

 

 

عنبرین فاطمہ نے احمد نورانی کی گھٹیا حرکت کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا ہے

”کبھی نہ 3 حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا، نکاح میں ہونے کے باوجود کہا گیا کہ مجھے طلاق دے دی گئی ہے اور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہے کسی کو بھی بغیر طلاق پیپر دکھائے، اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اس لیے میں“ خلع ”کا دعوی دائر کرنے پہ مجبور ہو گئی اور دعوی دائر کر دیا۔“

Leave a reply