اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

0
53

سعودی وزارت صحت نے اومی کرون کیس رپورٹ ہونے پر مکمل لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔

باغی ٹی وی :سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کیا۔

سعودی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھاکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے-

دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے وائٹ ہاؤس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔

این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی امریکہ جانے والوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہےبائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

Leave a reply