سی ڈی اے نے 117 ہاوسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

0
59

اسلام آباد(محمد شعیب) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے این او سی اور لے آؤٹ پلان نہ ہونے پر اسلام آباد کی 117 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دیں۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ!شہری دھوکے میں نہ آئیں اور سوسائٹیز سے متعلق پہلے تحقیق کرلیں۔

سی ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی گئیں 117 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست جاری کردی۔

 

ادھر اطلاعات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ہاؤسنگ سوسائٹیاں سی ڈی اے سےمنظورنہیں ہیں ان کےخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ،ان کی پریس کوریج نہیں دی جائے گی اور ان کے اخبارات میں اشتہارات اور ہولڈنگز پر تشہیر پر پابندی عائد ہو گی،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سوسائٹی کے اکاؤنٹ کو فریز کر دیا جائے گا،عوام کو دھوکا دہی سے بچانے کے لیے سوسائٹیوں میں اندرونی ٹرانسفر نہیں بلکہ رجسٹری کی جائے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جی روڈ کے گردونواح میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور تجاوزات کے حوالے سے نشاندھی کی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

سی ڈی اے کی طرف سے مزید ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ،پولیس اور سی ڈی اے کے عملے نے کسی کوتاہی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply