مزید دیکھیں

مقبول

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں...

کراچی، ایک ماہ میں 13 افراد کو بلی کاٹ گئی

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ...

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا،گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا۔

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھری سرورنےکہا ہےکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہورہا ہےان کا کہنا تھا کہ مضبوط بلدیاتی سسٹم جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے مشکل حالات میں حکومت نے ڈیلیور کیا اور آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی واپسی کا فیصلہ ان کی جماعت نے کرنا ہے۔

بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا:اہم شخصیت کا دعوی

چودھری سرور نے کہا کہ نوازشریف کب واپس آئیں گے؟ یہ ن لیگی قیادت ہی بتا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ قوم اور فوج نے مل کر جیتی ہےشہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے آب پاک اتھارٹی بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 مارچ تک صوبے کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا صاف پانی کی فراہمی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا،وزیر خارجہ

واضح رہے کہ قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا تھا کہ پاکستان کے 3 وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ہے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا، اس کے لئے میں نےبہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج وطن واپس آجائے، وزیراعظم

چودھری محمد سرور نے کہا تھا کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے،

کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ توڑتا، 1999ء میں نواز شریف، شہباز شریف کو امریکا ، برطانیہ اورپرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ وہ انگلینڈ جائیں، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے اس ملک کے3 وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔