کورونا کے باوجود پی ایس ایل جاری رکھنے کے لیے نئی کنڈیشنز،کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا
ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم سات اور زیادہ سے زیادہ آٹھ مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں فائنل میچ کے لئے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے، ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا،این سی او سی نے بھی میچ کی ایس او پیز جاری کر دی، این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میچز 25 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے،کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی،پی ایس ایل لاہور میچز کے بارے میں فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گامکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،
تمام عمر کے افراد کو ہی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازم ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیار کرے گا،پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی،پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا،
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن اس سلسلے میں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں
اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے
پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات
برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی