کمسن بچی پر باپ اور سوتیلی ماں کا تشدد

کمسن بچی پر باپ اور سوتیلی ماں کا تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں کمسن بچی پر باپ اور سوتیلی ماں نے تشدد کیا ہے، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے واقعہ پر نوٹس لیا، سٹی پولیس آفیسر کے حکم پر ایس ایچ او منصور آباد اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرگودھا روڈ ننھی بچی کو علاج معالجہ کے لیے لے کر ہسپتال روانہ ہو گئے، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کی ہدایت پر پولیس کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد انسانیت سوز عمل اور ناقابل برداشت فعل ہےبچوں کی حفاظت فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے

قبل ازیں پیٹرولنگ پوسٹ دلیل پور کے افسران کا ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول چکوال محمد زراعت بلوچ کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے شاندار کارروائی کی ہے، اسد اقبال اے ایس آئی نے اپنی ھمراہی ٹیم اکرام حسین ۔محمد ثقلین اور عدیل ملک دوران گشت و ناکہ بندی ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کی جس میں سوار محمد ثقلین ولد محمد اصغر سکنہ چھوئی تحصیل کلر کہار چکوال جس کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ایک عدد 44 بور رائفل معہ 3 میگزینز اور 17 گولیاں اسکے ساتھ ساتھ 70 عدد کلاشنکوف کے روند بھی برآمد کرلیئے

دوسری کارروائی کے دوران اسد اقبال اے ایس آئی نے اپنی ھمراہی ٹیم اکرام حسین ۔محمد ثقلین اور عدیل ملک شامل تھے دوران گشت و ناکہ بندی ایک اور مشکوک گاڑی بغرض چیکنگ روکی جس میں سوار محمد جمیل ولد محمد رئیس سکنہ چھوئی جندراں تحصیل کلرکہار ضلع چکوال کے قبضہ سے 3 عدد 30 بور پسٹل معہ 6 میگزینز اور 545 گولیاں برآمد کرلیں

ملزمان دوران دریافت اس غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی بابت کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پر حسب ضابطہ کارروائی کرتے ھوئے ترمیمی اسلحہ آرڈیننس کے تحت تھانہ کلرکہار ضلع چکوال الگ الگ مقدمات درج کرادئے گئے ، پٹرولنگ پولیس چکوال قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھے گی اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

Comments are closed.