بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو ظہرانے کی دعوت دی
بلاول زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ظہرانے کی دعوت کو قبول کیا،پیپلزپارٹی قیادت کا مسلم لیگ ن سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا،بلاول بھٹو نے ن لیگ کی قیادت کو فیصلوں سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا،
قبل ازیں پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس نااہل عمران خان سے نجات دلانے کیلئے ہم سب یکجا ہیں اور ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔معشیت اور سیاسی صورتحال پر اتفاق رائے قائم کرنا تو ایک طرف مگر یہ حکومت اس قدر نااہل ہے کہ کشمیر جیسے اہم معاملہ پر بھی اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہی۔ جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں، ان کا شہیدوں کا قبرستان نہیں ہوتا،ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جتنی مضبوط ہوگی حکومت کے لیے خطرہ بڑھے گا ،تمام اختلافات بھلانے کے لیےتیار ہیں عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں مہنگائی کہاں پہنچ گئی کشمیر پر حکومت مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار نالائق حکومت جنہوں نے کشمیر پر بھی ہم آہنگی پیدا نہ کی، معاشی اور مسائل پر بھی حکومت نے بات نہ کی
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وسطی پنجاب میں لانگ مارچ کی آمد کی تیاریوں اور راستے میں ہونے استقبال سے متعلق بریف کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی تنظیم کو لانگ مارچ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دئیے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج اور فائزہ ملک شریک تھے
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف