نا لائق وزیراعظم کو بھگانے کیلئے لانگ مارچ ہوگا،شازیہ مری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ 27 فروری کو نا لائق وزیراعظم کو بھگانے کیلئے لانگ مارچ ہوگا،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کرینگے،عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں، کن شرائط پر قرضے لیے جا رہے ہیں پارلیمنٹ لا علم ہے پارلیمنٹ کو مفلوج اور بے توقیر کیا گیا عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے عمران خان خطرناک منصوبے کےتحت زراعت کو تباہ کر رہے ہیں،تنخواہ دار طبقہ سسک سسک کر جی رہا ہے،
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر، وفاقی وزیر اور پارٹی کے سینیئر رہنما شہید حیات محمد خان شیرپاوَ کو ان کے 47 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید حیات محمد خان شیرپاوَ پارٹی کے بنیادی ارکان میں سے ایک اور قائدِ عوام کے بااعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حیات خان شیرپاوَ کی سابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیئے کاوشیں ناقابلِ فرموش ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید حیات خان شیرپاوَ کو ایک گہنونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں پی پی پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید حیات محمد خان شیرپاوَ پارٹی قیادت اور کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپیل کی کہ جیالے آج اپنے ایک عظیم ساتھی شہید حیات محمد خان شیرپاوَ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی