پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں اہم شخصیت کی عدم موجودگی پر اجلاس ملتوی
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر کی زیر صدارت اجلاس ہوا

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر آج بھی نہیں آئے،چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے فون پر بتایا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا وزیر اعظم کی میٹنگ کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے، حنا ربانی کھر نے کہا کہ یہ مثال قائم نہیں ہونی چاہیے کہ فون پر ملتوی کرنے کی درخواست کی جائے یا اجازت لی جائے،

رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ میں اس کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتا جس میں پرنسپل اکاونٹنگ افسر نہ ہو، کوئی بھی پی اے سی اجلاس پرنسپل اکاونٹنگ افسر کے بغیر نہیں ہو سکتا، حنا ربانی کھر نے کہا کہ آئندہ کمیٹی میں آنا لازمی ہوگا، کمیٹی کی اجازت سے ہی آپ بتا کر اجلاس چھوڑ کر جا سکتے ہیں،چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات پی اے سی اجلاس سے زیادہ اہم ہے، اجلاس دس دن پہلے اس لیے رکھا جاتا ہے تاکہ شرکت یقینی بنائی جا سکے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر وزیر اعظم بھی بلا لیں تب بھی ترجیح پی اے سی کو دینی چاہیے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر کی زیرصدارت اگلا اجلاس 17 فروری کو ہوگا

یاد رہے کہ آج سابقہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے دور میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں پر بات ہونا تھی

قبل ازیں گزشتہ روز چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویرحسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ پیراز زیر غور آئے، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی اور کہا کہ گزشتہ کئی سال سے یہ سنگل بڈر سے خریداری کررہے ہیں،سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ پیپرا رولز کی پاسداری کی تو سنگل بڈر بھی قابل قبول ہے، وردی کے کپڑے کی قیمت میں 54 فیصد اضافہ ہوا،کپڑے کی کوالٹی کو اپ گریڈ کرنے کیوجہ سے ہوئی،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا ایک بندہ ہی یہ کپڑا بنا سکتا ہے،اے ایس ایف حکام نے کہا کہ اے ایس ایف نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی نہیں کی،کپاس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے قیمت بڑھی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کو بجھوا دیا

پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر گولی ماردی جاتی ہے،قائمہ کمیٹی نے کیا برہمی کا اظہار

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی

ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ قائمہ کمیٹی کا نیب سے استفسار

Shares: