فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کردی شہباز شریف اور حمزہ شہباز ا سپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں پیش ہوئے سینٹرل کورٹ لاہور میں17 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی شہباز شریف نے عدالت سے چند گزارشات کی استدعا کردی
شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ 7ماہ جیل میں رہا اس دوران ایف آئی اے دو مرتبہ آئی،ایف آئی اے کا پلندہ جو پیش کیا گیا یہ لندن میں پیش کیے گیے،ایف آئی اے نے دنیا کی مایہ ناز نیشنل کرائم ایجنسی کو دستاویزات دیں،ایف آئی اے، نیب اور اے آر یو تینوں نے ملکر یہ کاغذات دیئے،میں نے 4 سال غریب الوطنی کی،حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان کیوں آتا؟ میں واپس آیا لیکن دوسرے فلائٹ سے واپس بھیج دیا ،مجھے معلوم تھا کہ پرویز مشرف مجھے گرفتار کر سکتا ہے،دو راستے تھے یاتو ملکہ برطانیہ کے سامنے ہاتھ پھیلاتا یا پھر عزت سے روزی روٹی کماتا ڈیلی میل میں شہزاد اکبر نے میرے خلاف آرٹیکل لکھوایا خبر کے بعد حکومتی وزرا نے میرے اوپر زہر کے گولے برسائے،پونے 2 سال بعد این سی اے نے لندن عدالت میں کہا انکوائری ڈراپ کر رہے ہیں ،حکومت کو چار سال ہو گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ،میں نے عوام کے ایک ہزار ارب روپے کی بچت کی ،میں نے پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی مجھے بدنام کرنے کے لیے صاف پانی کیس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ،مجھے کسی اور کیس میں گرفتار کر کے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا ، صاف پانی کیس میں تمام لوگ بری ہوئے ہیں بشیر میمن کےمطابق وزیر اعظم نے شہبازشریف کےخلاف کیس بنانے کا کہا گیا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سلمان شہباز نے ترکی کی کمپنی سے پیسہ کھایا ہے تو گھر چلا جاؤں گا میرے خلاف جعلی کیس بنایا گیا مجھے یہ بتائیں میں نے کہا منی لانڈرنگ کی ہے،یہ جعلی اور جھوٹا کیس ہے اس عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے
شہباز شریف کے وکلا کیجانب سے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دے دی گئی،وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتی ہیں،بینک آفیشلز کی 164 کے بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی گئیں ،شہباز شریف کے وکلا نے سماعت کچھ یر کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز آتے ہیں تو کارروائی شروع کی جائے جس پر جج نے کہا کہ فرد جرم تو ملزمان پر عائد ہونے کی ہے، ملزمان عدالت میں موجود ہیں ،وکیل محمد عثمان نے کہا کہ ہمیں چالان کی صاف کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردیں،
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سے کاپیاں صاف نہیں،یہ ایک ایک قطرہ کر کے اعتراضات اٹھائیں گے،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی، عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار
ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب
دوسری جانب ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مضبوط بنانے کے لیے چالان مرتب کر لیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے خلاف اقبالی بیان دیا تھا، پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا، بیان کے مطابق 1997 کے بعد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکاؤنٹ کھولا چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بے نامی اکاؤنٹ میں 18 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، اسحاق ڈار کا اقبالی بیان آج تک کسی عدالتی فورم سے واپس نہیں لیا گیا ہے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس ثابت کرنے کے لیے حدیبیہ ملز کیس بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق حدیبیہ پیپلز ملز کیس میں ثابت ہو چکا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ اور بےنامی اکاؤنٹس بناتے رہے ہیں، اس کیس کو بطور شہادت پیش کرنے سے ثابت ہو جائے گا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں
اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے








