ہاں ،جہانگیرترین شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما نے کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی خبریں پچھلے چند روز سے گردش میں ہیں تا ہم اب تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کر دی ہے
فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین کی ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر دو روز قبل ہوئی، فیاض الحس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی جہانگیر ترین کو زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا
پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین حالات و واقعات کو دیکھ کر فیصلہ کریں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کہاں آئے گی ،فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں
دو روز قبل قومی اخبار میں بھی ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہ اپوزیشن لیڈر اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ چند روز قبل دونوں رہنمائوں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا
:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس
جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت
جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے