شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بریت کی درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ بطور وزیر اعلیٰ عوام کے اربوں روپے بچائے،رمضان شوگر مل میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں رمضان شوگر مل کا ڈائریکٹر بھی نہیں ہوں،جائیداد بچوں میں تقسیم کر دی ہے،میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا،نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے
احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،وکیل نے کہا کہ شہباز شریف طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہونگے،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ، شہباز شریف کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی ،شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کر لی،
نیب کےمزید دو گواہوں نے شہباز شریف کے حق میں گواہی دیدی،نیب کے گواہ طاہر سیف الدین اورکاشف اسلام ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی نےکہا ہے کہ کمپنیوں کے ریکارڈ کے مطابق شہبازشریف کمپنیوں کے سپانسر نہیں رہے اور نہ شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فائدہ لیا.
آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے








