کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی

0
56

کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی
وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شریک تھے وزیر اعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد بارے ہوم ورک مکمل ہے،نمبر گیم پورے ہیں

اراکین نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں ، مطمئن رہیں ،ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا،

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا اس پر ہوم ورک جاری ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین ہم سے رابطے میں ہیں جو عدم اعتماد میں سپورٹ کریں گے، دوسری جانب حکومتی اراکین مطمئن ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دو برس بعد جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کیا تھا، وزیراعظم چودھری برادران کے گھر بھی آئے تھے،اپوزیشن نے بھی چودھری برادران سے ملاقاتیں کی ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن اورعدم اعتماد سے متعلق اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں،سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت نہیں،عمران خان کیخلاف ہے،عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے،لانگ مارچ کے اختتام پر ریکوزیشن اور عدم اعتماد جمع ہوگی،عمران خان سے ان کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں،پی ٹی آئی کے 12 سے 13 ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے،حکومتی ارکان اب ان کی ناکامیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں،

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

Leave a reply