اسلام آباد:بجلی کے نرخ میں کمی ایک دھوکا ثابت ہوا:سینیٹرسحرکامران نے حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخ میں کمی کو ایک دھوکہ قراردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے خدشات تھے حکومت کے روے کے بارے میں وہ درست ثابت ہوئے ، اب حکومت پر اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے ،
پی پی سینیٹر سحر کامران نے باغی ٹی وی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جو سوال اور جو خدشہ میں نے مارچ کی پہلی تاریخ کو اٹھایا تھا،وہ درست ثابت ہوا۔جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں بجلی 5 روپے94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرکے بوجھ صارفین پہ ڈال دیا گیا
بجلی کے نرخ میں کمی ایک دھوکا ثابت ہوا، جو سوال اور جو خدشہ میں نے مارچ کی پہلی تاریخ کو اٹھایا تھا،وہ درست ثابت ہوا۔جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں بجلی 5 روپے94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرکے بوجھ صارفین پہ ڈال دیا گیا۔@PPP_Org @BaaghiTV @MediaCellPPP @SMARC_PPP https://t.co/YKPY5oy8ed pic.twitter.com/4IsRw5FOyU
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) March 10, 2022
وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل قوم سے خطاب میں بجلی کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا تھا اوراسی روز ہی نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں پانچ روز کا اضافہ کیا تھا، شام کو وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ بجلی سستی کر رہا ہوں اور عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، وزیراعظم کے اس اقدام پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما، سینیٹر سحر کامران نے سوال اٹھایا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سوال:کل جو جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر کے کر کے اضافی رقم صارفین سے مارچ کے بجلی کے بلز میں چارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کیا وہ اب واپس لے لیا گیا ہے؟؟
یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ اب مارچ کے بل کے ساتھ لی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبر دی تھی کہ نیشنل الیکٹریک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کے بعد قیمت بڑھنے سے صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی تاہم اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا