محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا-
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی
پیشگوئی کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے میں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی درجہ حرات 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے اسی طرح جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی درجہ حرارت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا شہر میں7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن بھر میں دن میں ہوا بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 گری سینٹی گریڈ ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد گوادر47 فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد جبکہ نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔