برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

برطانوی وزیر اعظم ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے برطانوی وزیر اعظم سعودی عرب بھی جائیں گے اور ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے برطانوی وزیر اعظم کے دورے کا مقصدتیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تعاون کوفروغ دیناہے دورے میں روسی صدر پیوٹن پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں بھی شامل ہوں گی

ترجمان بورس جانسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 81 افراد کی پھانسی سمیت انسانی حقوق کے مسائل اٹھائیں گے،

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک نئی حقیقت کا سامنا ہے، جس کا مقابلہ ہمیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کرنا ہے۔ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہا ہوں،

برطانوی وزیر اعظم کو اپنے دورے پر تنقید کا سامنا ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کی طرف سے 81 مردوں کو اجتماعی پھانسی دینے کے چند دن بعد دورہ کر رہے ہیں، بورس جانسن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے کیونکہ وہ روس کے تیل اور گیس پر مغرب کے "نشے” کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے

مسٹر جانسن بدھ کو ابوظہبی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے، وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کرنے کے لیے ریاض جائیں گے۔وسیع پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اس دورے کو خلیجی ریاستوں کو تیل اور گیس کی اپنی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرنے اور قائل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

سعودی ولی عہد کو بھی 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے مغرب کی طرف سے بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا ہے، صرف تین سال قبل، مسٹر جانسن نے خود خاشقجی کے قتل کو "وحشیانہ فعل” قرار دیا تھا

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

Shares: