اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا
متحدہ اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کا انتخاب ایجنڈا میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا
اپوزیشن نے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ،درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کرکے نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈا میں شامل کیا جائے ۔
دوسری جانب 172 اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی اس وقت میں اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں ، ن لیگ کے 84، پی پی کے 55،ایم ایم اے کے 14، اے این پی کا ایک،بی این پی چار، ایم کیو ایم چھ،باپ کے چار، جمہوری وطن پارٹی کا ایک، اور آزاد تین اراکین اسمبلی موجود ہیں
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن اوراس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کے 172 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس نے متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ارکان قومی اسمبلی کی مطلوبہ سے زائد تعداد میں دستیابی پراطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس نے آئین ، قانون اور پارلیمانی جمہوری عمل کے ذریعے تحریک عدم اعتماد کو طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک طور پر واضح کیا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، آج کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عدم اعتماد کی تحریک سے بچ جائیں گے
پارلیمنٹ ہاوس میں پی ٹی آئی کے کچھ منحرف اراکین بھی موجود ہیں منحرف اراکین کو ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن پارلیمنٹ ہاوس لے کر آئے،
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے سرپرائز دینے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں
پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع
سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟
عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان
این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا