بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف
تلخی مین نہیں جانا چاہتے،بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام قائدین، ممبران قومی اسمبلی، متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں،
شہباز شریف کا کہناتھا کہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، ایک نیا دن آنے والا ہے،پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں، متحدہ اپوزیشن کے قایدین سابق صدر آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، خالد صدیقی،اختر مینگل ،نوابزادہ بگٹی، امیر حیدر ہوتی سمیت ،سردار خالد مگسی،اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ اور دبنگ طارق چیمہ ،محسن داوڑ، علی وزیر ،اور سب پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی جدوجہد رنگ لائی ہے اور دوبارہ آئین اور قانون کا پاکستان بنا چاہتا ہے،یہ اتحاد پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گا، اپنے قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام ساتھیوں نے جیلیں کاٹیں،پہلا موقع ہے کہ ہماری بہنوں ،بیٹیوں نے جیلیں کاٹیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے انکو جیل میں بھجوایا گیا،
شہباز شریف کا کہناتھا کہ ہم ماضی کی تلخی مین نہیں جانا چاہتے اسکو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،ہم اس قوم کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے،ہم کسی کے ساتھ ناانصافی،زیادتی نہیں کریں گے،ہم بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا، اس میں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمان سمیت کوئی مداخلت نہیں کرے گا، عدلیہ کا احترام، اداروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ملکر پاکستان کو چلائیں گے
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے
قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول
بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری
سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر
ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع
عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ
عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع
پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان
سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی
تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب
عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں