بھارتی وزیراعظم مودی کی نقل اتارنے والا مسلمان شہری گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل اتارنے پر مسلمان شہری کو گرفتار کر لیا گیا
واقعہ بھارت میں پہیش آیا جہاں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاق جبل پور میں ایک مسلمان شہری عادل علی نے بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل اتاری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور مودی کی نقل اتارنے کے جرم میں مسلمان شہری کو گرفتار کر لیا ہے
مسلمان شہری عادل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا، اسی دوران ہنسی مذاق میں انہوں نے مودی اور امت شاہ کی نقل اتاری جس کی ویڈیو کسی نے بنا لی اور وائرل کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے بغیر کسی درخواست کے کاروائی کرتے ہوئے مجھے گرفتار کر لیا ہے، اومتی پولیس سٹیشن کے انچار ایس پی ایس بگھیل نے اس حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل علی وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی نقل کر رہا تھا اور مذاق اڑا رہا تھا جو کہ قابل اعتراض ہے۔ پولیس نےاز خود نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم کو عدالت پیش کیا جائے گا
دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت نے لائوڈ سپیکر کی آواز مسجد کے احاطے تک محدود رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ لائوڈ سپیکر کی آواز مسجد کے احاطے سے باہر نہ آئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے حکم میںکہاکہ لائوڈ سپیکر کی آواز سے دوسرے لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے نئی جگہوں پر لائوڈ سپیکر لگانے کی اجازت نہ دینے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی اہم مذہبی تہوار ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو زیادہ حساس ہونا پڑے گا
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف
بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا
مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی
جاسوسی اوردہشتگردی کیس کے مزید 2 بھارتی قیدی پاکستان نے رہا کر دیئے
واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج میں جاسوسی کی خبریں،تحقیقات کا حکم