کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی منظوری، اہم شخصیت کا نام نکال دیا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ نے کمیٹی برائے ای سی ایل کی منظوری دیدی،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چار رکنی کابینہ کمیٹی ای سی ایل بنادی گئی کمیٹی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق،مرتضٰی محمود،نوید قمر شامل ہونگے،ای سی ایل پالیسی سے متعلق ردوبدل سمیت دیگر امور کمیٹی دیکھے گی،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے ای سی ایل کمیٹی ٹی او آرز کا جائزہ لیکر کابینہ کو رپورٹ پیش کریگی،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کاغذ لہرا لہرا کر احتساب کے ذریعے عمران خان نے انتقام لیا، اسٹاپ لسٹ اور واچ لسٹ عمران خان کے حکم پر چلتی رہی،کابینہ کو بتایا گیا کہ4 سال نیب کے خوف کی وجہ سے سرکاری افسران نے کام نہیں کیا، جب کچھ نہیں ملا تو ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا،وفاقی کابینہ نے رائے طاہر کو ڈی جی ایف آئی تعینات کرنے کی منظوری دیدی،
وفاقی وزیر خزانہ ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد آج شام ہی واشنگٹن روانہ ہوں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ای سی ایل سے نام نکلنے پر کہنا تھا کہ 3سال سے ای سی ایل میں نام ہے مفتاح اسماعیل نے عوام سے معیشت کی بہتری کے لیے 3 ،4 ماہ کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ تین ماہ بعد عوام انشااللہ بہتری دیکھیں گے،
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات
پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی
کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
مفتاح اسماعیل نے بھی پریس کانفرنس میں خط لہرا کر بڑا دعویٰ کر دیا