مفتاح اسماعیل نے بھی پریس کانفرنس میں خط لہرا کر بڑا دعویٰ کر دیا
مفتاح اسماعیل نے بھی پریس کانفرنس میں خط لہرا کر بڑا دعویٰ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آج 8 نکاتی ایجنڈے پرسیرحاصل گفتگو ہوئی،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال مالی مشکلات کے اثرات ہرشخص کی زندگی پر مرتب ہوئے مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے کوششیں کررہے ہیں وزیراعظم کی خواہش ہے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے رمضان بازاروں سے متعلق مانیٹرنگ چیف سیکریٹری کر رہے ہیں،پنجاب میں وزیراعظم نے 10 کلو آٹا 550 سے 400 کا کردیا رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کی ملے گی وفاقی اور صوبائی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹی بنادی دی گئی ہے وزیراعظم کو ہر دوسرے روز پرائس پر بریفنگ دی جائیگی ،
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے بھی ایک خط لہرا دیا کہتے ہیں کہ یہ عمران خان کی کرپشن اور نااہلی کا ثبوت ہے اور میں اسے جیب میں ڈال کر گھر نہیں لیجاوں گا بلکہ آپ سب کو دکھاوں گا۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی 17اعشاریہ 3فیصد ہے،بجٹ خسارہ 2017،18میں 260ارب روپے تھا،بجٹ خسارہ 2021-22میں 5600ارب روپے ہیں،عوامی قرضے 2017-18میں24ہزار 913ارب روپے تھے، عوامی قرضے 2021-22میں 42ہزار 745ارب روپے ہیں ،ہم نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا،70سال میں تمام وزرائے اعظم نے لگ بھگ 25ہزار ارب روپے قرض لیا،عمران خان نے پونے چار سال میں 20ہزار ارب روپے سے زائد قرض لیا عمران خان کا سارا خرچہ تختیوں پر ہوا ہے 2017میں 6.1 فیصد شرح نمو تھی اسد عمر نے ایک سال میں 9.1 فیصد بجٹ خسارہ کیا عمران خان نے اسد عمر کو وزارت سے نکالا ملک میں مہنگائی 17.3 فیصد ہے آج دیہی علاقوں میں مہنگائی شہری علاقوں سے زیادہ ہے ن لیگ کے 5 سال بجٹ خسارہ 16سو ارب تھا ،رواں سال 56 سو ارب کا بجٹ خسارہ ہے ٹیکس کولیکشن 11 فیصد پر چھوڑ کر گئے، آج 9 فیصد پر ہے،
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 130 ارب بھاشا ڈیم کی زمین خریدنے پر لگائے مسلم لیگ ن نے ایچ ای سی کا بجٹ ڈبل کیا ن لیگ کے دور میں 122 روپے کا ڈالر تھا آج 189 کو پہنچ چکا ہے نواز شریف دور میں 2 کروڑ افراد سطح غربت سے باہر آئے ،عمران خان کے دور میں 2 کروڑ افراد سطح غربت سے نیچے گئے امپورٹ پچھلے سال سے زیادہ بڑھ رہی ہے،آپ تنقید ضرور کریں لیکن ایسی بات نہ کریں جس پر لوگ تمسخر اڑائیں،
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گے
اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ
وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟
عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات
پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی
کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب