گمشدگی کا ڈرامہ ،اداروں پر تنقید،پھر پتہ چلا،موصوف پاکستان سے لندن جا چکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بنا بتائے لندن روانہ ہو جاؤ، گھر والے لاپتہ ہونے کا اعلان کر دیں، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف طوفان بدتمیزی برپا ہو جائے اور پھر اچانک کہہ دیا جائے میں خیریت سے لندن پہنچ گیا ہوں
ایسا ہی کچھ گزشتہ شب سے چل رہا ہے، تبدیلی سرکار کے جانے کے بعد سے اداروں کے خلاف ٹویٹس کرنے والوں کو اٹھایا گیا تھا ایسے میں گزشتہ رات بھی ایک ایسا ہی دعویٰ سامنے آیا کہ سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ لاپتہ ہو گئے ہیں، اور یہ دعویٰ انکی بیوی نے کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین نے گمشدگی کی پوسٹیں لگانا شروع کر دیں، کسی نے اداروں پر الزام لگانا شروع کر دئیے، کسی نے آخری ٹویٹ شیئر کرنا شروع کر دی، تا ہم اب موصوف کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ لندن پہنچ چکے ہیں اور خیریت سے ہیں؛
سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ لندن روانہ ہو چکے تھے اور وہ اسلام اباد ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے انکی روانگی کی تصویر بھی سامنے آئی ہے وہ 20 اپریل کو روانہ ہوئے تھے
سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی اہلیہ بھی اب سب کو بتا رہی ہیں کہ میرے شوہر خیریت سے ہیں، سبین کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے میرے خاوند نے بتایا کہ وہ ٹھیک اور آزاد ہیں، الحمدللہ ۔ آپ لوگوں کی حمایت پر بہت شکریہ، مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے
Dear all, I've heard from my husband. He is fine and free Alhamdullilah. Thank you so very much for your support. Please keep us in your prayers.
— Sabine Kayani || سبین کیانی || (@sabine_kayani) April 21, 2022
سابق فوجی افسر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ نے بھی پاکستان سے لندن پہنچنے تک خاموشی اختیار رکھی اور کوئی ٹویٹ نہیں کی، اس دروان اداروں پر کڑی تنقید کی گئی تا ہم لندن پہنچ کر انہوں نے ٹویٹ کی اور کہا کہ دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ”۔انہوں نے ساتھ ہی ایئرلائن کا ٹکٹ بھی شیئرکیا
اسلام علیکم،
دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئئ تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔ pic.twitter.com/8s31VcDpb4— Adil Raja (@soldierspeaks) April 21, 2022
ایک صارف علی اکبر نے لکھا کہ ایک ایک کرکے سارے کھسک رہے ہیں!! یہ عدیل راجہ ہے کپتان کے سوشل میڈیا بریگیڈ کا سرغنہ، دو دن پہلے ملک سے فرار ہوگیا ہے جبکہ یہاں طوفان اٹھ گیا ہے کہ اسے اٹھایا گیا ہے!! شہزاد اکبر اور فرح خان پہلے ہی راہ فرار اختیار کرچکے ہیں!! آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
https://twitter.com/AliGunjai/status/1517085296256552960
عدیل راجہ کی مبینہ گمشدگی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداروں پر کڑی تنقید کی گئی ،صارفین نے سوالات اٹھائے لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ عدیل راجہ گشمدہ نہیں بلکہ پاکستان ہی چھوڑ گئے ہیں،
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے