قتل کے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی کے فرار کی ویڈیو سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی کے فرار ہونے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر درج کر لیا گیا ہے

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوئے تھے ، پولیس اہلکاروں کی جانب سے غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ پانچ اہلکاروں کے خلاف جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج کیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پرہاسٹل میں 5 اہلکارتعینات تھے جب کہ ڈیوٹی پرمامورسکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ،دوسری جانب سکیورٹی پر مامور 5 جیل پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، پولیس اہلکاروں نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا

سپیکرکے پی اسمبلی نے فیصل زمان کے 30 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، فیصل زمان سہ پہر4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں تھے فیصل زمان جیل کے بجائے 23 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے، ان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے

دوسری جانب فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل زمان ہاسٹل سے نکل کر کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہوئے ویڈیو کے مطابق ہاسٹل سے روانگی کے وقت کسی سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو نہیں روکا،. فیصل زمان نے سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور وہ بھاگ کر آ کر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اور گاڑی چل پڑی

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر قتل مقدمہ چل رہا تھا،فیصل زمان اسمبلی اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر پر پشاور لائے گئے تھے ایم پی اے ہاسٹل میں فیصل زمان کو رکھا گیا تھا اور سب جیل قرار دیا گیا تھا،ایم پی اے فیصل زمان کو گزشتہ روز ایبٹ آباد جیل شفٹ ہونا تھا،فیصل زمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کی ہے،محکمہ داخلہ اور دیگر ادارے ایم پی اے کو ٹریس کررہے ہیں،باہر جانے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کو الرٹ جاری کر دی گئی ، خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ،تمام مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق

عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ،مرتضیٰ وہاب

Shares: