آخری عشرہ ہے مریم نواز عمرہ پر جانا چاہتی ہیں، یہ نیکی کا کام ہے،وکیل

لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ای سی ایل سے متعلق جو رولز بنے ہیں وفاقی حکومت کے وکیل پیش کریں ،وکیل احسن بھون نے کہا کہ آخری عشرہ ہے مریم نواز عمرہ پر جانا چاہتی ہیں، یہ نیکی کا کام ہے،جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیکی کر دریا میں ڈال ،جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہ گونج اٹھا

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولز مانگ لیے لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے .عدالت نے مریم نواز کی 2019ء کی بیرون جانے والی متفرق درخواست میں ترمیم کا حکم دیا، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مریم کی متفرق درخواست میں لکھیں کہ وہ عمرہ کرنے اور والد سے ملنے کیلئے جانا چاہتی ہیں،

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 2019میں جھوٹے الزا م پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی،مریم نیب میں پیش ہوئیں مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں،لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔  مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے، مریم نواز کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

Comments are closed.