سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کنٹریکٹ کی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے
ارشد ملک پی آئی اے میں آنے سے قبل وائس چیف آف ائیر اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے پی آئی اے میں ارشد ملک کی تعیناتی بذریعہ قوائد وقوانین اکتوبر 2018 میں عمل میں لائی گئی دسمبر 2019 میں پی آئی اے کی ایسوسی ایشنز کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کام کرنے سے روک دیا تھا اپریل 2020 میں کیس کی سماعت کے بعد ارشد ملک کو عہدے پر بحال کردیا گیا
ارشد ملک نے پی آئی اے کا ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تشکیل دیا اور اس پر بخوبی عمل کیا گیا ارشد ملک کے دور میں 6 طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنے ارشد ملک کے دور میں پی آئی اے کی افرادی قوت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ائیر مارشل ارشد ملک آج 25 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوگئے پی آئی اے کے نئے سی ای او کی بھرتی کیلئے اشتہار دیا جاچکا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے نئے سی ای او کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اعجاز ہارون جو کہ پی آئی اے کے سابق سی ای او رہ چکے ہیں، انہیں ہی اب پی آئی اے کا دوبارہ نیا سی ای او بنایا جائے گا،اعجاز ہارون وہ شخص ہیں جس کے خلاف تمام ایسوسی ایشنز کھڑی ہو گئی تھیں، جب کراچی ایئر پورٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد کی موت ہوئی تھی،اعجاز ہارون نے ترکش ایئر لائن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جسکی وجہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو نقصان ہوا تھا، اعجاز ہارون پر مبینہ طور پر دبئی میں پی آئی اے عملے کی جگہ پر اپنا ہوٹل بنانے کا بھی الزام ہے، اعجاز ہارون پی آئی اے کے کپتان تھے بعد میں انہوں نے ترکش ایئر لائن میں شمولیت اختیار کی ، بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری کو انکے قریبی دوست اور پی آئی اے کے ہی ایک پائلٹ عبید جتوئی نے انکی سفارش کی تھی،

اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اعجاز ہارون کو دو سال قبل منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتاربھی کیا گیا تھا اعجاز ہارون پر منی لانڈرنگ، اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا، اعجاز ہارون نے استعفیٰ خود نہیں دیا تھا بلکہ پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کے بعد انہوں نے استعفیٰ دیا تھا پی آئی اے کے ملازمین نے ایم ڈی اعجاز ہارون کے مستعفی ہونے کی خوشی میں جشن منایا تھا،
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ
پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے
سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا








