عمران خان کی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آسیہ امجد کی رہائشگاہ آمد
چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی آئی کی چکوال سے رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آسیہ امجد کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے
عمران خان نے انکی تیمارداری کی اور صحت کے لئے دعا کی ہے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور ریجنل صدر علی نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہو گئی تھیں
تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا، بلکہ برین ہیمرج کی وجہ خون کے لوتھرے بننا بتائی گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی نشاندہی نہیں ہوئی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں اچانک اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے دماغ میں خون کے لوتھڑے بن گئے
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا تھا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی تھی، بعد میں اجلاس شروع ہونے سے قبل دوبارہ ہنگامہ ہوا اور ڈپٹی سپیکر نے پولیس کو طلب کر لیا تھا، اس دوران پولیس اور اراکین اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا تھا، خواتین اراکین اسمبلی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے گئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں
قبل ازیں چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بغیر سیکورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کراچی کمپنی کا غیر اعلانیہ دورہ کیا،مارکیٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا،شہری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش اور پرجوش تھے، کئی افراد نے عمران خان کے ساتھ ساتھ تصاویر بنائیں اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کئے چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جی نائن مرکز میں دکانداروں سے بھی ملاقات کی، مارکیٹ میں جاری خرید و فروخت کے احوال معلوم کئے
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز