اسپین : وزیراعظم اور وزرا سمیت کئی اہم سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی پر ملکی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پاز ایسٹیبن کو عہدے سے برطرف کردیا گیا-

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی) پر وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کا الزام ہے۔

اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماؤں اور ان کے خاندان کے افراد کی اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کی جانب سے بنائے گئے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس‘ کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

اس کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم اور وزیردفاع کے فونز کو بھی ‘پیگاسس‘ کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

ان انکشافات کے بعد ہسپانوی حکومت پر اتحادیوں کی جانب سے تحقیقات کیلئے شدید دباؤ تھا جبکہ سی این آئی کی خاتون چیف نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے کاتالونیہ کے 18 علیحدگی پسند رہنماؤں کے فون عدالتی اجازت سے ٹیپ کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم حکومت نے اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

انٹیلجنس سربراہ

رپورٹس کے مطابق اب ہسپانوی حکومت نے انٹیلی جنس ادارے کی خاتون سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مبینہ جاسوسی کے افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا تھا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں-

اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کی جانب سے بنائے گئے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ ایسا میل ویئر ہے جو آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز دونوں کو متاثر کرتا ہے، یہ جاسوسی سافٹ ویئر موبائل فونز کے کیمرے کی مدد سے میسجز ، تصاویر، ای میلز اور کالز کو ریکارڈ کرلیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ابتدائی ورژن میں ایک لنک صارف کے موبائل میں بھیجا جاتا جس کو اگر صارف کلک کرے تو یہ سافٹ ویئر خاموشی سے موبائل فون میں انسٹال ہوجاتا تھا جس کے بعدصارف کے فون کے خفیہ پاس ورڈ، کالز، میسجز اور ای میلز و غیرہ آسانی سے ہیک کی جاسکتی تھیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اس سافٹ ویئر کی ایک اور خاصیت تھی کہ یہ آپ کے موبائل فون کو 24 گھنٹوں تک جاسوسی کے آلات میں تبدیل کردیتا تھا اس کا مطلب آپ جو بھی اپنے موبائل فون پر کررہے ہوں گے یہ سافٹ ویئر آپ کی خفیہ نگرانی کررہا ہوگا ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں، کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔

اس سافٹ ویئر کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سال تک آپ کے فون کے ذریعے آپ کی نگرانی کر سکتا اور آپ کو اس کا علم تک نہیں ہوتا ایپل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن اس سے محفوظ نہیں۔

اس سپائی ویئر کا نام افسانوی پنکھوں والے گھوڑے پیگاسس کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک ٹروجن گھوڑا ہے جسے فون کو متاثر کے لئے "ہوا کے ذریعے” بھیجا جاسکتا ہے۔

طالبان نےخواتین سے متعلق سخت فیصلے واپس نہ لئے تو؟ امریکا نے خبردار کر دیا

Shares: