طالبان نےخواتین سے متعلق سخت فیصلے واپس نہ لئے تو؟ امریکا نے خبردار کر دیا

0
47

واشنگٹن: امریکا نے خواتین سے متعلق سخت فیصلوں پر طالبان کو خبردار کر دیا-

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان حکومت افغانستان میں خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیتی تو سخت اقدامات پر مجبور ہوں گے۔

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم…

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے خواتین کے عوامی مقامات پر برقع پہننے کو لازمی قرار دینے کے حکم کو واپس لینے کے لیے براہ راست بات کی ہے اگرخواتین سے متعلق سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا جاتا تو امریکہ طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا سکتا ہے ہمارے پاس بہت سے ایسے ٹولز ہیں جنہیں استعمال کر کے طالبان پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان اقدامات اور ٹولز سے متعلق وضاحت نہیں کی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں امدادی کاموں اور فنڈز کی فراہمی کو مشروط کرسکتا ہے۔

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امیر طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو عوامی مقامات پر چہرہ اور سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا جبکہ ایک ماہ قبل ہی امیر طالبان کی مداخلت پر ہی لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھلنے کے ایک ہی گھنٹے بعد دوباہ بند کروا دیا گیا تھا جبکہ تاحال خواتین کو ملازمتوں پر واپس سے روک رکھا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کو آٹھ ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے تاہم اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے اس حکومت کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی روابط قائم کیے ہیں حال ہی میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کی دنیا سمٹ کر ایک گاؤں بن چکی ہے افغانستان کا عالمی امن و سلامتی میں اپنا ایک کردار ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسلامی اماراتِ افغانستان کو تسلیم کرے۔

کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

Leave a reply