آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان

0
41

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ طے شدہ رائے ہے کچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے۔

باغی ٹی وی : مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے اور الیکشن میں سال سوا سال ہی توےاس سےآگےنہیں جایا جا سکتا ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی۔

عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تخت اسلام آباد پر بٹھایا گیا تھا ،مولانا فضل…

ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنےکی کوشش کررہے ہیں سویلین اداروں میں کوئی تقسیم آ جائے تو ازالہ ممکن ہے لیکن دفاعی اداروں میں تقسیم آجائے تو پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے-

ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےرہنماؤں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کئےگئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینےکامطالبہ مستردکردیا ہےوزیرا عظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شرکا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔

اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد

اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کے استحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اجلاس میں اتحادیوں نے ملکی معیشت کےاستحکام کی خاطر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اورالیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنےپرزور دیا اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے

سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

Leave a reply